courts order by pw news 13

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ٗ نجی بینک منیجر کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراضات سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں نجی بینک منیجر کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراضات سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
جمعرات کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ نے نواز شریف کے فارن کرنسی سمیت تین مختلف بینک اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں جس پر نوازشریف کی وکیل نے نجی بینک منیجرملک طیب کی جمع کرائی گئی مختلف بینک اکاؤنٹس کی دستاویزات پر تحریری اعتراضات اٹھائے۔
نواز شریف کوحاضری سے استثنا کے باعث عدالت میں ان کے نمائندے ظافرخان پیش ہوئے۔اس سے قبل نیب نے لاہور کے نجی بینک کی منیجر عائشہ نورین کی کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی تاہم عائشہ حامد نے ان دستاویزات پر تحریری اعتراض اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ نورین کا نام استغاثہ کے گواہوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں