headache 22

بغیر گولی سردرد سے نجات کیلئے یہ 4گھریلو ٹوٹکے آزمائیں اور پھر دیکھیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فی زمانہ سردرد سب سے زیادہ عام مسئلہ بنتا جارہاہے۔اس سے فوری آرام کیلئے ہم درج ذیل چند گھریلو ٹوٹکے پیش کررہے ہیں۔ ادرک ادرک کے استعمال سے سر کے خون کی نالیوں کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے سردرد سے بھی فوری آرام ملتا ہے۔ادرک اور لیموں کے رس کو مساوی مقدار میں ملا لیں اور اس کا دن میں ایک یا دوبار استعمال کریں۔یا یہ دوسرا طریقہ اختیار کرلیں۔ایک چائے کی چمچ کی مقدارکاخشک ادرک (سونٹھ)کا سفوف بنالیں۔اس کے بعد اس میں دوکھانے کے چمچ کے مقدار پانی ملا کر چندمنٹوںکیلئے پیشانی پر رکھ لیں ،آرام محسوس ہوگا۔ادرک کے سفوف کو پانی میں ابال کراس کی بھاپ لینے اور ایک دو ٹکڑے چبانے سے بھی فوری آرام محسوس ہوگا۔ روغن پودینہ پودینے میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو سردرد کا باعث بننے والے رگوں میں جمنے والے خون کو رواں کردیتے ہیں۔
روغن پودینہ کامزاج ٹھنڈا ہے۔روغن پودینہ کے تین قطرے روغن زیتون یا روغن بادام میں ملالیں اگر دونوں تیل دستیاب نہیںہیں تو صرف پانی کیساتھ ملا کر اس سے پیشانی پر مساج کرلیں۔اس کے علاوہ پودینے کے تازہ پتے پیشانی پر رکھنے سے بھی آرام آجائے گا۔روغن پودینہ کو ابلے پانی میں ملا کر اس کی بھاپ لینے سے بھی درد سے نجات ملے گی۔ عرق پودینہ مٹھی بھر پودینے کے پتے لے کر ان کا رس نچوڑ لیں اور اس سے پیشانی پر مساج کریں۔اس کے علاوہ آپ پودینے کی چائے پینے سے بھی فوری آرام محسوس ہوگا۔عرق پودینہ کے علاوہ عرق دھنیا بھی اس کے لیے مفید ہے۔ برف کے ٹکڑے گرمی کا موسم ہوتو پیشانی یا گردن کے پچھلے حصے پر برف کے ٹکڑے رکھ دیں۔برف کے پانی میں بھگویاکپڑا سر کے گرد پانچ منٹ تک باندھیں ،اس عمل کو متعدد بار دہرائیں ،آرام محسوس ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں