bmw 27

بی ایم ڈبلیو کی ڈیزل گاڑیوں میں جعلی سافٹ ویئرکی اطلاعات ،حقیقت کھل کر سامنے آگئی

برلن( آن لائن) جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے ڈیزل گاڑیوں کے سافٹ ویئر میں جعل سازی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بی ایم ڈبلیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی ایسے تکنیکی اقدامات یا سرگرمی نہیں کی گئی جس کا تعلق ضرر رساںگیسوں کے اخراج کو کم دکھانے سے ہو۔ مزید یہ کہ بی ایم ڈبلیو کی تمام گاڑیاں قانون تقاضوں کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ اس کار ساز ادارے پر یہ الزامات تحفظ ماحول کی ’’ڈی یو ایچ‘‘ نامی ایک تنظیم کی جانب
سے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈی ایچ یو برلن میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں