Qadri-and-Imran 17

حکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی،عمران خان اور طاہر القادری پھر ایک ساتھ،کپتان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ طاہرالقادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں ٗسانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توساتھ دیں گے ٗ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے ٗشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں۔میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے ٗشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں، شہباز شریف کا جھو ٹ پکڑا گیااوررانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کروایا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیر علی پر چلنا چاہیے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں