zainab-qatil-1-1 25

زینب کا درندہ صفت قاتل اب تک کتنی معصوم بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنا چکا ہے، تفتیش کے دوران ہولناک انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کیس کا ڈراپ سین قریب پہنچ چکا ہے اور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے ۔ زیر حراست ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زینب کا پڑوسی تھا۔ اس کا گھر زینب کے گھر سے نویں نمبر پر تھا۔
حراست کے دوران ملزم نے پولیس کی تفتیش کےدوران زینب کے قاتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم عمران نے زینب کے علاوہ مزید پانچ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نےعمران کو پاک پتن سے گرفتار کیا ہے جس کے بعد اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران گرفتاری سے بچنے کیلئے مسلسل حلیہ تبدیل کرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں