António Guterres 24

لائن آف کنٹرول کشیدگی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش،ثالثی کی پیش کش

نیویارک(این این آئی)پاکستان اوربھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے اظہارتشویش کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیش کش کردی،پاکستان اوربھارت دونوں مذاکرات پر توجہ دیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اوربھارت کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور حال ہی میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی متنازعسرحدی حدود پر تعینات سرحدی فوج کے لئے 60 ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 60 ہزار بندوقیں خریدے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں