arab building 26

متحدہ عرب امارات ، گھر میں آتشزدگی ، 7 بچے جھلس کر ہلاک

دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے گاؤلاڈھانڈا میں ایک گھر اچانک آگ لگنے سے سوئے ہو ئے سات بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
جن میں چار لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے تیرہ سال کے درمیان تھیں آگ لگنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا اس بارے تحقیقات جاری ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں