gold 25

متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ابو ظہبی : امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے بین الاقوامی طور پر انٹرسٹ ریٹس میں تبدیلی نہ کرنے کی خبروں نے سونے کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ۔ سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوتے ہی متحدہ عرب امارات میں بھی کم ہو گئیں ہیں ۔
دبئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 163 درہم ، 22 کیرٹ سونے کیقیمت 153 جبک18 سے 21 کیرٹ سونے کی قیمت 125 درہم ہو گئی ہے ۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ 0.4 فیصد گرنے کے بعد1339 ڈالر بنتی ہے ۔ متحدہ عرب امارات سونے کی ریٹل مارکیٹ کے اہم دکانداروں کے مطابق اس وقت ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے سونا خریدنے کا اہم موقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں