Sardar-Awais-Ahmed-Leghari 21

ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع ہیں2700 میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہو گی ٗ سر دار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جن سے 2700 میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہو گی ٗ زائد بلنگ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے جن سے 2700 میگاواٹ اضافی بجلی نظام میں شامل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تھر کوئلے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہصرف انہی فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں لوگ بجلی چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کے حوالے سے اپنی شکایات کے اندراج کے حوالے سے عوامی مہم شروع کی جائے گی جبکہ زائد بلنگ میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں ایک ہی جیسی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں