ahmed-shazad 21

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان، بار بار آزمائے ہوئے کھلاڑی کو ایک اور موقع مل گیا،دواہم کھلاڑی باہر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے ۔ قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، عمر امین، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں، احمد شہزاد کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع دینے کے لیے شامل کیاگیا ہے۔
عماد وسیم انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے، صہیب مقصود بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، دونوں کو بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق واپس آجائیں گے جبکہ احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے ۔ قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں