whatsapp by pw news 71

واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کے فیچر سامنے آگئے

لندن : واٹس ایپ صارفین اس بات سے تو آگاہ تھے کہ جلد ہی اس میں چھوٹے پیمانے پر بزنس کی سہولت درکار ہوگی لیکن واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کن فیچرز پر مبنی ہوگا اس حوالے سے بھی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔
گوگل پلے اسٹور میں یہ واٹس ایپ ’بزنس‘ کے نام سے علیحدہ کرکے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ واٹس ایپ کمپنی نے اس کے لیے لوگو بھی تبدیل کیا ہے۔اس کے گرین دائرے میں کال کی علامت کے بجائے ’بی‘ لکھا گیا ہے جس سے بزنس لفظ کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
فی الحال واٹس ایپ بزنس اکاونٹ آزمائشی مراحل میں ہے جس کے لیے صارفین کے اظہار خیال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

Whatsapp-bussiness-profile
Whatsapp-bussiness-profile

واٹس ایپ بزنس کو استعمال کرنے کے لیے اس کی سیٹنگ میں جانا ہوگا جس میں صارف کو بزنس پروفائل بنانی ہوگی۔
How-to-manage-personal-and-BUsiness-account
How-to-manage-personal-and-BUsiness-account

اس میں درکار کچھ معلومات فراہم کرنا ہوں گی جس میں کاروبار کی ویب سائٹ، پتا، پروفائل تصویر اور دیگر اہم چیزیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں