dollar 39

وفاقی حکومت کانئے سال کے آغاز پر نئے قرضے لینے کا حتمی فیصلہ

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے 52کھرب کے مقامی پرانے قرضے چکانے کے لیے 3 ماہ کے دوران 49سو ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کو نئے سال کے آغاز پر ہی کھربوں روپے کے مقامی قرضے لوٹانا ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں منی مارکیٹ سے 49 کھرب 25 ارب روپے کے قرضے لینے کا شیڈول تیار کر لیا گیاہے۔جنوری سے مارچ کے اختتام تک حکومت نے 52کھرب 32ارب 61کروڑ20لاکھ روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے قرضوں کے لیے 7مرتبہ ٹریژری بلز نیلام کیے جائیں گے۔ جس سے 47کھرب 25ارب حاصل ہونےکا ہدف ہے۔ جبکہ 2 کھرب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کا بھی ٹارگٹ ہے۔قرض ملنے پر حکومت کو پھر بھی مزید 3کھرب 7ارب 61کروڑ روپے کی ضرورت پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں