sarfraz ahmed 22

ٹاپ آرڈر ناکام ہوا ا س لئے بڑا سکور نہیں کر سکے ،سرفراز احمد کا اعتراف

ولنگٹن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹاپ آرڈر ناکام ہوا ا س لئے بڑا سکور نہیں کر سکے ٗ ٹیم 140سے 150رنز بنا لیتی تو میچ جیت سکتے تھے ۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر ناکام ہوا۔
اس لیے بڑا اسکور نہیں کرسکے،اگر ٹیم 140 سے 150 رنز بنالیتی تو میچ جیت سکتے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے۔پیر کو میچ جیت کر نیوزی لینڈ کو3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں