rana muhammad afzal 44

ٹرمپ کی دھمکیوں پرپریشان ہونے کی ضرورت نہیں حکومتی وزیرنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (سی پی پی )وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہے اور آئی ایم ایف میں جانے کا ارادہ نہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت رانا افضل نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، امریکی صدر کے بیان پر دنیا پاکستان کا ساتھ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے جہاں 1250 ارب ڈالر دہشت گردی کے خلاف جنگ پر خرچ کیے ، کچھ اور رقم باڈر سیکیورٹی پر بھی خرچ کرے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ افغانستانمیں ہمارا کوئی مفاد نہیں، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دراندازی روکنے کے لیے سرحد پر باڑ لگانے پر کام ہورہا ہے لہٰذا اس پر مذاکرات سے امریکی اعتراضات دور کریں گے۔
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے رانا افضل نے کہا کہ معیشت مستحکم ہے، صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے ، 5 ماہ میں برآمدات 17 فیصد بڑھی ہیں، غیرضروری درآمدات کم کرنے پر توجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی معمول کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا ارادہ نہیں، البتہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے تمام دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت رانا افضل کا کہنا تھا کہ احتساب کا مطلب یہ نہیں کہ ملکی معیشت کو ٹھپ کردیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی اچھے کام کی تعریف نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں