Pak vs NZ 35

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 6جنوری کو ہوگا

ویلنگٹن (سی پی پی )پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل)ہفتہ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائےگا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آ کلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں