PCB 12

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف کیس کیلئے 2 رکنی قانونی ٹیم تیار کرلی

لاہور ( سی پی پی ) بھارت کے خلاف کیس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی2 رکنی قانونی ٹیم تیار کرلی۔ ٹیم خواجہ احمد حسین اور سلمان نصیر پر مشتمل پی سی بی کی جانب سے کیس لڑیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے لیگل جنرل منیجر سلمان نصیر اور خواجہ احمد حسین پی سی بی کی وکالت کریں گے۔آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے مابین کیس ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کو بھجوادیا۔چیئرمین ریزولیشن کمیٹی جلد کیس کیلئے ججز پینل کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے بی سی سی آئی پر 70ملین ڈالرہرجانہ کا دعوی دائر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں