richard 20

پاکستان کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی مانند ہو گی،رچرڈ اولسن

اسلام آباد،نیو یارک(آئی این پی) پاکستان میں تعینات امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہاہے کہ پاکستان کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی مانند ہو گی‘ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتا‘پاکستان کے ساتھ غیر رسمی اعلیٰ سطح رابطے کیے جائیں ۔
سابق امریکی سفیر نے امریکی اخبار ’’نیو یارک ٹائمز ‘‘میں لکھا کہ پاکستان سے سکیورٹی تعاون روکناامریکا کی جانب سے جذباتی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اسلام آباد پر زور ختم ہو رہا ہے اور پاکستان کی مدد کے بغیر امریکی فوج افغانستان میں ساحل پر پڑی وہیل کی طرح ہو گی۔رچرڈ اولسن کے مطابق پاکستان کے ساتھ غیر رسمی اعلیٰ سطح رابطے کیے جائیں کیونکہ ٹویٹ اور پاکستان کی امداد بند کرنے سے امریکہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریگن کے دور میں امریکہ حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کر چکا ہے اور مسئلے کے حل کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں