P-C-B 35

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اورانتخاب عالم ایف آئی اے کے روبرو پیش

لاہور ( آن لائن )پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق ڈائریکٹر انتخاب عالم اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے۔ پی سی بی کے دونوں افسروں کیخلاف مبینہ بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئیاے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوںافسر ایف آئی اے حکام کے سامنے تحریری بیان دیں گے۔
ان پر الزام ہے کہ پی سی بی نے کرائے پر گاڑی لی، جس کا 43لاکھ روپے کرایہ ادا کیا گیااور 60لاکھ روپے میں ویسی ہی نئی گاڑی خریدی جا سکتی تھی۔پی سی بی کے دونوں افسروں کیخلاف شکایت ملنے پرتحقیقات شروع کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں