chinease-ambassder-293x170 17

چینی سفیر کا پاکستانی قبائلی علاقوں کو 15 اسکول عطیہ کرنے کا اعلان

پشاور(این این آئی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ ژینگ نے قبائلی علاقوں کو 15 اسکول عطیہ کرنے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے 200 پروفیشنلز کو چین میں تربیت دینے کا اعلان کردیا۔پشاور میں حکومتی شخصیات، مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت میں چینی سفیر یاؤ ژینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستی مضبوط رکھنا چاہتا ہے اور قبائلی علاقہ جات میں تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
چینی سفیر نے پاک چین اقتصادیراہداری منصوبے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سی پیک کے تناظر میں خیبرپختونخوا کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا سے رابطہ ہوگا۔
پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے حوالے سے یاؤ ژینگ نے از راہ تفنن کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا کابل میں بڑا چرچا سنا ٗ پاکستان آنے کے بعد سے گلیوں اور راستوں میں ڈھونڈ رہا ہوں تاہم یہ نیٹ ورک نظر نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں