China-vs-America 23

چین نے امریکہ کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

بیجنگ(این این آئی)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے لیے امریکا ایک خطرہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی یہ وضاحت امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اْس بیان کے جواب میں ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سن 2001 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کی امریکیحمایت ایک غلطی تھی۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتی ہے۔ امریکا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ عالمی تجارتی ادارے کی جانب سے چین کوبین الاقوامی مارکیٹ کے دائرے میں لانے کی ناکامی بھی امریکی غلطی کو ثابت کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں