petrol-1 20

ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

کراچی(آن لائن)ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا۔ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد روک دیا لیکن اس مرتبہ 6 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتمیں اضافے کے بعد کرایوں میں بھی 15 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فی الفور ہوگا۔ خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں