virat and anushka 23

کوہلی اور انوشکا شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں منائیں گے

ممبئی(این این آئی) کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں منائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما ان دنوں ورون دھون کے ساتھ فلمسوئی دھاگے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں –
اور 14فروری یعنی محبت اورپیار کے دن بھی وہ ورون کے ساتھ شوٹنگ میں مصروفہوں گی اور اپنی زندگی کے اس حسین اور محبت بھرے دن کو اپنے شوہر کے ساتھ نہیں گزارسکیں گی۔واضح رہے کہ طویل عرصے سے محبت کی زنجیروں میں قید کرکٹ اور بالی ووڈ کے دو خوبصورت ستارے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادیکسی پریوں کی کہانی سے کم نہ تھی دونوں نے اٹلی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں