pari 21

یہ کسی انڈین یا ہالی ووڈ فلم کانہیں بلکہ پاکستانی ہارر مووی کا پوسٹرہے،فلم ’’پری‘‘نے سب کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے، بالی ووڈ والے بھی حیران رہ گئے ، ہر طرف دھوم مچ گئی

کراچی (این این آئی)خوف و دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوف ٗدہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو ہیں جو نمائش کیلئے پیش بھی کی گئی ہے۔ہدایتکارو رائٹرسید عاطف علی کی یہ فلم ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم کنجیورنگ سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے پر اسرار گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں رہائش پذیرخاندان کو خطرناک واقعات کاسامنا کرناپڑتا ہے۔مافوق الفطرت مخلوق کے زیر اثر اس گھر میں پر اسرار موت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے تمام گھر والوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے جہاں سے بچ کر زندہ نکلنا مشکل ہو جاتاہے۔پروڈیوسر اور میوزیک ڈائریکٹرمسعود عالم کی اس سنسنی خیز فلم میں معروف اداکارقوی خان، راشد ناز، خوشی، جنید اختراور فائق عصاماہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔یہ ہارر تھرلر فلم ایک روز قبل2فروری سے سب کے ہوش اڑانے کیلئے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں